ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو نئے پولیس کمشنر نے جیل پر مارا چھاپہ۔ ضبط کیے گئے6 موبائل فون اور 4چاقو

منگلورو نئے پولیس کمشنر نے جیل پر مارا چھاپہ۔ ضبط کیے گئے6 موبائل فون اور 4چاقو

Sun, 24 Feb 2019 22:45:27    S.O. News Service

منگلورو24؍فروری (ایس او نیوز)منگلورو کے نئے پولیس کمشنر کی حیثیت سے عہدہ سنبھالتے ہی سندیپ پاٹل نے اتوار کے دن علی الصبح یہاں کی ڈسٹرکٹ جیل پر اچانک چھاپہ مارا۔

معلوم ہواہے کہ چھاپے کے دوران جیل کے اندر قیدیوں کے پاس سے 6موبائل فونس اور 4چاقو ضبط کیے گئے ہیں۔ چھاپہ ماری کے دوران پولیس کمشنر کے ساتھ ڈپٹی پولیس کمشنر(کرائم) بھی موجود تھے۔ پولیس کمشنر سندیپ پاٹل نے کہا ہے کہ جیل کے اندر موبائل فونس اور چاقو جیسی غیر قانونی چیزیں جو ضبط کی گئی ہیں اس تعلق سے پوری تحقیقات کی جائیں گی اور اس کوتاہی کے لئے ذمہ داران کی نشاندہی کرلی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پچھلے دنوں شہر میں ہوئی کچھ وارداتوں کے پس منظر میں آج جیل میں چھاپہ ماراگیا تھااور اس طرح کی مزید چھاپہ ماری آئندہ دنوں میں بھی کی جائے گی۔


Share: